ہومانٹرنیشنلایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر کریش حادثے میں جاں بحق ہونے کی...

ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر کریش حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی

ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر کریش حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کا بتانا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رخمتی اور نماز جمعہ کے امام تبریز محمد علی الی ہاشم بھی سوار تھے۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔ نئی ایجنسی نے کہا کہ صدر رئیسی ایران کے لوگوں کے کیلئے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے” ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے، اورانہیں اب شہید کے طور پر دیکھا جائے گا۔ یہ واقعہ تبریز شہر کے راستے میں پیش آیا۔

ایک نامعلوم ایرانی اہلکار نے تصدیق کی کہ رئیسی اور عبداللہیان کی موت ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہوئی۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ سخت لینڈنگ کے دوران طیارہ مکمل طور پر جل گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل