ماسکو اور تہران بتدریج اپنے تعلقات کو فروغ دیتے رہیں گے، روسی نائب وزیرخارجہ
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روس ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرتا رہے گا کیونکہ ماسکو اس موقف پر قائم ہے کہ تہران کے ساتھ سابقہ معاہدوں پر عمل کیا جائے گا۔ریابکوف نے کہا یقیناً ہم اس خوفناک سانحے پر ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں کیونکہ ہم دوطرفہ اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے تاس کے رپورٹر کے اس سوال کو لے کر کہ آیا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی موت کے بعد روس کے ساتھ تعاون متاثر ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ اور ہم اس پوزیشن پر بھی کام کرتے ہیں کہ پہلے طے پانے والے تمام معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ سینئر روسی سفارت کار نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو اور تہران بتدریج اپنے تعلقات کو فروغ دیتے رہیں گے، بشمول “سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے کاموں کے لحاظ سے۔