ہومپاکستانبیلاروس میں پاکستانی "ٹرک آرٹ" ٹرام کا افتتاح

بیلاروس میں پاکستانی “ٹرک آرٹ” ٹرام کا افتتاح

بیلاروس میں پاکستانی “ٹرک آرٹ” ٹرام کا افتتاح

مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس کے دارالحکومت مینسک میں پاکستان کے سفارت خانے نے بیلاروسی ریاستی ادارے “منسکٹرانس” کے تعاون سے، پاکستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک پاکستانی ٹرک آرٹ ٹرام کا افتتاح کیا۔ بیلاروس میں متعین پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے منسک سٹی ایگزیکٹو کمیٹی کی فرسٹ ڈپٹی چیئرمین مسز لازارویچ نادیزہ اور “مینسک ٹرانس” کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر ڈیزیوبینکو اولیگ اناتولیوچ کے ہمراہ روایتی ٹرک آرٹ سے مزین ٹرام کا افتتاح کیا۔ اس پروقار تقریب میں 100 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی۔

اس منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے “ٹرک آرٹ” کو پاکستان میں فنکارانہ اظہار کی ایک متحرک اور مخصوص شکل کے طور پر اجاگر کیا جہاں ٹرک بسیں اور رکشے پیچیدہ ڈیزائنوں، روشن رنگوں اور ثقافتی نقشوں سے مزین ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تقریب پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور اس کے کاریگروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ سفیر پاکستان نے مینسک میں اس منفرد آرٹ پروجیکٹ کو متعارف کرانے کے لیے مینسک سٹی گورنمنٹ کے تعاون پر اظہار تشکر کیا جس سے بیلاروس کی سڑکوں پر پاکستان کی فنی روایت کا ایک نمونہ سامنے آیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی “ٹرک آرٹ” کے ساتھ بیلاروسی ٹرام پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پائیدار تعلقات کی علامت ہے۔

ایک سال تک چلنے والا یہ منصوبہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔ اس کا مقصد بین الثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل