ہومانٹرنیشنللوگ راشن پانی گھروں پرجمع کرلیں، برطانوی حکومت کی شہریوں کو ہدایت

لوگ راشن پانی گھروں پرجمع کرلیں، برطانوی حکومت کی شہریوں کو ہدایت

لوگ راشن پانی گھروں پرجمع کرلیں، برطانوی حکومت کی شہریوں کو ہدایت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں میں کم از کم 3 دن کا راشن اور پانی جمع کرلیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نائب وزیراعظم اولیور ڈاؤڈن نے بدھ کو اس حوالے سے ایک ویب سائٹ ’پریپرے‘ کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کو یہ پیغام پہنچایا جارہا ہے کہ وہ گھروں میں 3 دن کا راشن اور پانی کی اتنی بوتلیں جمع کرلیں کہ ایک فرد کے لیے روزانہ 3 لیٹر پینے کا پانی دستیاب ہو۔ مزید کہا گیا ہے کہ لوگ کھانے کی ایسی ڈبہ بند اشیا جمع کریں، جنہیں پکانے کی ضرورت پیش نہ آئے، اس کے علاوہ لوگ ٹارچ لائیٹس، بیٹریاں، وائیپس اور فرسٹ ایڈ کٹ کا انتظام بھی کرلیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد قوم کو قدرتی آفات اور خطرناک وباؤں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

گزشتہ روز لندن ڈیفنس کانفرنس میں اس حوالے سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اولیور ڈاؤڈن کا کہنا تھا کہ ہم قومی دفاع کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے اپنی سوسائٹی کو کسی بھی آفت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر لوگوں کو اسے طریقے بتائے گئے ہیں جن پر عمل کرکے وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، ایسی صورتحال میں انہیں گھروں سے نکلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ان کے پاس ضرورت کی ہر شے پہلے سے ہی موجود ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل