ہومتازہ ترینروس خودمختاری کے دفاع کے لیے افریقہ کی مدد کے لیے تیار...

روس خودمختاری کے دفاع کے لیے افریقہ کی مدد کے لیے تیار ہے, لاوروف

روس خودمختاری کے دفاع کے لیے افریقہ کی مدد کے لیے تیار ہے, لاوروف

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افریقہ ڈے کے موقع پر غیرملکی سفارت کاروں کے لیے ایک استقبالیہ میں کہا کہ ماسکو افریقی ممالک کو ان کی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ مغرب چاہتا ہے کہ براعظم افریقہ کا مغرب پر ہی انحصار رہے۔لاوروف نے کہا کہ ہم آج کے حالات میں افریقہ کے ممالک کو ان کی خودمختاری کو مضبوط بنانے، سماجی و اقتصادی مسائل کو حل کرنے اور جدید دنیا میں افریقہ کے جائز دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں. روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سمیت ہر فورم پر افریقہ کی مدد کریں گے. انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئے نوآبادیاتی اور نوآبادیاتی طرزعمل کے خلاف جنگ سامنے آرہی ہے۔

لاوروف نے مزید کہا کہ مغرب کے طریقے بدل گئے ہیں، لیکن افریقی ممالک کے بارے میں اس کی پالیسی کا مقصد ایک ہی رہا ہے- روسی وزیر خارجہ نے کہا اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک افریقی ملک کو مغربی ممالک کی مرضی کے تابع کرنا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل