ہومتازہ ترینزیلنسکی کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے، روسی صدر

زیلنسکی کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے، روسی صدر

زیلنسکی کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ وہ یوکرین کی قانونی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اس سے پہلے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کے لیے بامعنی اور قانونی طور پر مذاکرات ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے اور اب وہ قانونی طور پر یوکرین کے صدر نہیں رہے۔

روسی صدر نے یہ ریمارکس جمعے کو مینسک میں اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دئیے۔ صدر پوتن سے اس ماہ کے شروع میں زیلنسکی کی صدارتی مدت ختم ہونے اور ممکنہ بات چیت پر اس پیشرفت کے اثرات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں قانونی صدر موجود نہیں ہے.

صدر پوتن نے یوکرین کے ساتھ لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت میں شامل ہونے کے لیے روس کی تیاری کا اعادہ کیا، یہ بتاتے ہوئے کہ مذاکرات عام فہم پر مبنی ہونے چاہئیں اور “زمینی حقائق” کو تسلیم کرنا چاہیے، جبکہ تنازع کے ابتدائی دنوں میں طے پانے والے ابتدائی معاہدے کو بنیاد کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ روسی رہنما نے کہا لیکن مذاکرات کس سے کریں؟ یہ ایک عجیب سوال ہے، ہمیں احساس ہے کہ یوکرائنی ریاست کے موجودہ سربراہ کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل