ہومتازہ ترینروس نے جاپان کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کردیا

روس نے جاپان کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کردیا

روس نے جاپان کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو نے ٹوکیو کے ساتھ تخفیف اسلحہ کے تعاون کے معاہدے کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس معاہدے کو ختم کرنے کا عمل چھ ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جس کی وجہ روس نے جاپان کی “غیر دوستانہ” پالیسیوں کو قرار دیا تھا۔ واضح رہے اکتوبر 1993 میں دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت، جاپان نے روس کو سوویت ایٹمی ہتھیاروں کے ایک بڑے حصے کو ختم کرنے اور ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنا تھی۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روسی حکومت اور جاپان کی حکومت کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے تعاون سے متعلق معاہدہ جس پر 13 اکتوبر 1993 کو ٹوکیو میں دستخط کیے گئے تھے، 21 مئی 2024 سے نافذ العمل ہونا تھا.

روسی وزیر اعظم میخائل مشستین نے چھ ماہ کے علیحدگی کے عمل کو شروع کرتے ہوئے، گزشتہ سال نومبر میں معاہدے سے دستبرداری کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ ماسکو کے مطابق روس کی قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے مسائل پر جاپانی وزیراعظم فامو کشیدہ کی حکومت کی کھلم کھلا روس مخالف پالیسی کے تناظر میں غیر دوست ملک کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ناممکن تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل