ہومپاکستانپاکستان کے لیجنڈ اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے لیجنڈ اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے لیجنڈ اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے معروف اداکارطلعت حسین کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ مخصوص لب و لہجے کے مالک، مشہور و معروف، ہر دلعزیز، عالمی شہرت یافتہ فنکار طلعت حسین انتقال کرگئے ہیں۔ پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ صدر کراچی آرٹس کونسل کے مطابق لیجنڈ اداکار طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ کراچی آرٹس کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اور زبردست انسان تھے۔

ان کے مطابق طلعت حسین جیسا منجھا ہوا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ ’فن اداکاری میں طلعت حسین کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کو اپنی منفرد انداز اداکاری سے دوام بخشا۔‘حالیہ دنوں میں طلعت حسین کے شدید بیمار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ جنوری میں طلعت حسین کی بیٹی تزئین حسین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور وہ لوگوں کو پہچان بھی نہیں پا رہے۔ طلعت حسین نے سوگواران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل