ہومتازہ ترینروسی وزارت خارجہ اور وزارت انصاف کی طالبان کو کالعدم...

روسی وزارت خارجہ اور وزارت انصاف کی طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی تجویز

روسی وزارت خارجہ اور وزارت انصاف کی طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی تجویز

ماسکو ( اشتیاق ہمدانی)
روسی وزارت خارجہ اور وزارت انصاف نے طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی تجویز دے دی. طالبان 20 سال سے زائد عرصے سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں۔ افغانستان میں طالبان تقریباً تین سال سے برسراقتدار ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ انہیں فہرست سے خارج کیے بغیر ان کی طاقت کو تسلیم کرنے کی بات کرنا قبل از وقت ہے۔

وزارت خارجہ کے دوسرے ایشیائی محکمہ کے سربراہ اور افغانستان کے لئے صدر پوتن کے نمایندے ضمیر کابلوف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ روسی وزارت خارجہ اور وزارت انصاف نے صدر ولادیمیر پوٹن کو تجویر دی ہے کہ طالبان تحریک (روس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم) جو افغانستان میں برسراقتدار ہے، کو ممنوعہ تنظیموں کی فہرست سے خارج کیا جا سکتا ہے،

طالبان کو 2003 میں روس میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان ملک میں برسراقتدار آگئے۔ اس کے بعد نئی حکومت کو تسلیم کرنے پر سوال اٹھنے لگے۔ اب تک نہ تو مغرب اور نہ ہی روس نے ایسا کیا ہے۔

کابلوف کے مطابق طالبان کو فہرست سے خارج کرنے پر روسی وزارت خارجہ کا موقف مثبت ہے۔ کابلوف نے مزید کہا کہ “اس کے بغیر، شناخت کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔”

کابلوف نے 2022 میں آر بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان میں سے: “حکومت کی نسلی سیاسی شمولیت” (یعنی نہ صرف طالبان کی شمولیت)، بنیادی انسانی حقوق کا احترام، بنیادی طور پر خواتین کے حوال سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے اسے “عالمی برادری کے مطالبات کا ایک مجموعہ” پورا کرنا ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل