برطانوی وزیر اعظم کی دولت میں ایک ساْل کے دوران حیران کن اضافہ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک ساْل کے دوران حیران کن اضافہ ہوگیا ہے. برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک سال کے دوران 120ملین پاؤنڈز سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق رشی سونک اوراکشتا مورتی نے دولت مند ہونے کی دوڑ میں برطانوی بادشاہ، کنگ چارلس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کی دولت کا زیادہ تر حصہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسلٹنگ کمپنی انفوسس میں حصہ داری پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ بادشاہوں کی ملکیت وسیع پیمانے پر ہوتی ہے جس میں مختلف ممالک اور محلات شامل ہیں، ان کا تخمینہ درجنوں ارب پاؤنڈ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم 35سالہ تاریخ میں سنڈے ٹائمز کی سالانہ دولت مندوں کی فہرست میں شامل ہونے والے پہلے صف اول کے سیاستدان بھی بن گئے۔اس جوڑے کی دولت گزشتہ سال کے 529ملین پاؤنڈ سے 2024میں 651ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ ان کے خاندان کی دولت کا تخمینہ 730 ملین پاؤنڈزلگایا گیا ہے