ہومتازہ ترینروس اور مغرب کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کو رد نہیں...

روس اور مغرب کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، ماہرین

روس اور مغرب کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، ماہرین

ماسکو (صداۓ روس)
روسی انٹرنیشنل افیئرز کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ایوان تیموفیف نے میڈیا کو بتایا کہ روس اور مغرب کے درمیان مکمل جنگ چھڑنے کا امکان بڑھ رہا ہے، لیکن یہ ناگزیر نہیں ہے۔ انہوں نے “روس اور چین: ایک نئے دور میں تعاون” کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ روس اور مغرب مکمل پیمانے پر جنگ پہلے سے طے شدہ نتیجہ نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے اس جنگ کے اب امکانات بڑھ رہے ہیں.

تیموفیف نے مزید کہا کہ روس او رمغرب جنگ کی جڑ یوکرین کا مسئلہ ہے، کیونکہ مغرب کیف کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد فراہم کرتا ہے. ان کے بقول یوکرائنی تنازعے میں اضافے کے بڑھتے ہوئے امکان میں روس اور مغرب کے درمیان براہ راست تصادم بھی شامل ہے۔ خاص طور پر فرانس اور برطانیہ میں بہت سے حکام نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک کے انفرادی فوجی یونٹ یوکرین میں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل