ہومانٹرنیشنلافغانستان کے ساتھ تعلقات پر روسی حکام کے بیانات کو سراہاتے ہیں،...

افغانستان کے ساتھ تعلقات پر روسی حکام کے بیانات کو سراہاتے ہیں، طالبان

افغانستان کے ساتھ تعلقات پر روسی حکام کے بیانات کو سراہاتے ہیں، طالبان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
طالبان حکومت کے سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے روسی میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ بنیاد پرست تحریک طالبان کی تشکیل کردہ افغان حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں روسی حکام کے تازہ ترین بیانات کو مثبت قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا حال ہی میں روسی حکام کے الفاظ مثبت رہے ہیں۔ طالبان عہدیدار نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ مجاہد نے کہا کہ طالبان حکومت کے روس کے ساتھ “انتہائی مثبت سفارتی اور تجارتی تعلقات” ہیں۔

ترجمان طالبان نے کہا زیادہ اعتماد اور بات چیت کے ساتھ ہم تعلقات میں موجود کچھ رکاوٹ کو دور کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کا مقصد روس سمیت ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل