ہومانٹرنیشنلڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی‘ کیس میں قصوروار قرار

ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی‘ کیس میں قصوروار قرار

ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی‘ کیس میں قصوروار قرار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک میں 12 رکنی جیوری نے ’ہش منی‘ کیس میں قصوروار قرار دے دیا ہے۔ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک وقت میں اپنے سیاسی فکسر، مائیکل کوہن کو 2016 کے انتخابات سے پہلے، پورن فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کرنے کے لیے کہا تھا تاکہ ڈینیئلز کو انکے اس دعویٰ پر خاموش کیا جاسکے کہ ان کا ٹرمپ کے ساتھ ایک رات کا جنسی تعلق قائم ہوا تھا۔ ٹرمپ امریکہ میں 250 سالہ تاریخ کے ایسے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں جو جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا اور جیوری نے ہر ایک الزام میں ان کو قصوروار قرار دیا ہے۔

اس مقدمے میں ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا اور جیوری نے ہر ایک الزام میں ان کو قصوروار قرار دیا ہے۔ ٹرمپ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔ فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا اور کہا کہ جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل