ہومپاکستانپاکستان کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ مشن خلا کے لیے روانہ

پاکستان کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ مشن خلا کے لیے روانہ

پاکستان کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ مشن خلا کے لیے روانہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ کو جمعرات کو کامیابی سے لانچ کر دیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس یہ جدید جیو سٹیشنری سیٹلائٹ، جیو سٹیشنری مدار میں پاکستان کی موجودگی کو تقویت دیتا ہے اور اس کا مقصد پورے ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی مواصلاتی خدمات کو بڑھانا ہے۔ پاکستان کے خلائی ادارے “سپارکو” کا کہنا تھا کہ پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدارمیں بھیجا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔ پاک سیٹ ون ایم ایم 1 رواں برس اگست میں سروس دینا شروع کر دے گا، پاک سیٹ ایم ایم 1 کے اے بینڈ 10 گیگابائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

سپارکو کے ایک ترجمان کے مطابق ایم ایم ون ایک کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جو ملک کے موصلاتی رابطوں کی ضروریات کو پورا کرے گا اور یہ 15سال تک کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ “پانچ ٹن وزنی یہ سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے اور اس سیٹلائٹ سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن اور مواصلاتی نظام میں بہتری آئے گی جس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔”انہوں نے بتایا کہ اس سیٹلائٹ کو زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں داخل کیا جائے گا اور اسے زمین سے مدار تک پہنچنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل