یوکرینی تنازع میں روس کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، چینی وزیر دفاع
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے آئی آئی ایس ایس شنگری لا ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ چین نہ تو روس کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی یوکرین کو اور دوہرے مقاصد کے سامان کی برآمدات کو سختی سے کنٹرول کرتا ہے۔ چینی وزیر نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی تنازعہ میں کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں، ہم نے دوہرے مقاصد کی برآمدات پر سخت کنٹرول قائم کیا ہے اور کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا جس سے صورتحال کو بھڑکا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرائن کے معاملے پر ہمیشہ قابل اعتماد موقف رکھتا ہے اور امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی مغربی ممالک کیجانب سے یہ دعوے کئے گئے کے چین روس کی اس فوجی مہم میں بھرپور فوجی مدد کر رہا ہے، جسے بارہا چین نے مسترد کیا ہے اور کہا کہ ایسے بیانات محض گمراہ کن ہیں جس سے عالمی سطح پر چین کے امیج کو مجروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.