ہومانٹرنیشنلپورے یوکرین میں بجلی منقطع کر دی گئی

پورے یوکرین میں بجلی منقطع کر دی گئی

پورے یوکرین میں بجلی منقطع کر دی گئی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ڈی ٹی ای کے پاور آپریٹر کا حصہ یاسنو کمپنی کے ڈائریکٹر سرگئی کووالینکو نے کہا کہ پورے یوکرین میں بجلی کی ہنگامی لوڈشیڈنگ نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا پورے ملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نافذ کردی گئی ہے اور بجلی کی بندش کا کوئی شیڈول دستیاب نہیں ہے. مزید برآں یوکرین کی حکومت نے روسی فضائی حملوں کے بعد ملک کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت میں مدد کے لیے صارفین کے بجلی کے نرخوں میں 60 فیصد اضافہ کیا ہے، نیشنل پاور گرڈ آپریٹر یوکرینرگو نے ہفتے کے روز اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر بتایا کہ یوکرین میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے.

واضح رہے روس کے کریمیا پل پر بمباری کے بعد ماسکو نے 2022 کے موسم خزاں میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ اس نے پچھلے کئی مہینوں کے دوران حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے، جس کی وجہ روسی وزارت دفاع نے کیف کی طرف سے روسی تیل کے ڈپو اور ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا حوالہ دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل