ہومانٹرنیشنلاگر ہم ہارگئے تو دنیا سے امریکی تسلط ختم ہو جائے گا،یوکرینی...

اگر ہم ہارگئے تو دنیا سے امریکی تسلط ختم ہو جائے گا،یوکرینی صدر

اگر ہم ہارگئے تو دنیا سے امریکی تسلط ختم ہو جائے گا،یوکرینی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرائنی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ اگر سابق امریکی صدر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوتے ہیں اور یوکرین کی امداد بند کر دیتے ہیں تو وہ ایک ہارتے ہوئے ملک کے صدر بن جائیں گے جس کے نتیجے میں امریکہ عالمی رہنما کی حیثیت سے اپنا مقام کھو دے گا۔ ولادیمیر زیلنسکی نے کہا لیکن یہ پہلے ہی ہو چکا ہے کہ امریکا عالمی رہنما کی اپنی حثیت کھو چکا ہے. واضح رہے جب سے روس نے یوکرین میں اپنا خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا ہے، امریکہ اور نیٹو نے سینکڑوں ارب ڈالر کی امداد دی ہے جس کا مقصد کیف حکومت کو نیٹو کے بہترین ہتھیاروں سے لیس کرکے فتح کی طرف دھکیلنا ہے. روس کی بڑی معیشت، آبادی کے حجم اور فوج کے باوجود، یوکرین جیت سکتا ہے، یہ سوچ نیٹو کے بہترین ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے پھیلائی گئی۔ بلاشبہ امریکہ اور نیٹو نے اپنے بہترین ہتھیار فوری طور پر حوالے نہیں کیے، لیکن یہ روسی فوج کو شکست دینے کے لیے یقیناً کافی ہوں گے جسے مغربی میڈیا آؤٹ لیٹس میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

یوکرین روس کے خلاف جب مغربی ہتھیار کام نہ کرسکے، تو نیٹو اور امریکہ نے یوکرین کو نئے اور اس سے بھی زیادہ جدید ترین ہتھیار دیے لیکن میدان جنگ میں وہ جدید ہتھیار بھی ناکام رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل