ہومتازہ ترینطالبان کا افغانستان پر مضبوط کنٹرول حاصل کرنا بہت ضروری ہے، روس

طالبان کا افغانستان پر مضبوط کنٹرول حاصل کرنا بہت ضروری ہے، روس

طالبان کا افغانستان پر مضبوط کنٹرول حاصل کرنا بہت ضروری ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے 24 ٹیلی ویژن چینل پر روس کے خصوصی صدارتی نمائندے اور وزارت خارجہ کے دوسرے ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ضمیر کابلوف نے کہا کہ تحریک طالبان افغانستان پر مضبوط گرفت رکھتی ہے جو روس کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کابلوف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان حکومت ملک پر مستقل کنٹرول رکھتی ہے اور یہ ہمارے لیے بنیادی طور پر اہم ہے۔ جیسے کہ افغانستان کے ٹوٹنے سے پورے خطے میں سب سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

کابلوف کا خیال ہے کہ روس افغانستان کے ساتھ تیل کی مصنوعات برآمد کرنے اور اس ملک کی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں تعاون کر سکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ روس کا افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کس شکل میں ممکن ہو سکتا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تو افغان معیشت کے لیے بنیادی ضروریات کو یقینی بنانا جیسے تیل کی مصنوعات کی فراہمی ہیں، لیکن اقتصادی تعاون اس سے بھی کہیں آگے ہوگا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل