ہومپاکستانپاکستان کا یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

پاکستان کا یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

پاکستان کا یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ روس)
روسی میڈیا کے مطابق پاکستان ممکنہ طور پر جون کے وسط میں سوئٹزرلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا، کیونکہ وہ ماسکو اور کیف کے درمیان تنازعہ میں اپنی “غیر جانبداری” کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ واضح رہے یہ سربراہی اجلاس 15-16 جون کو لوسرن کے قریب برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں 160 سے زیادہ ممالک کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں جی سیون، جی ٹوئنٹی، بریکس اور یورپی یونین کے ارکان شامل ہیں، تاہم روس کو شرکت کے لیے نہیں کہا گیا ہے۔ پیر کو پاکستان ٹوڈے کے حوالے سے ایک نامعلوم سفارتی ذریعے کے مطابق روس کی اجتماع سے غیر موجودگی کے ساتھ ساتھ مغرب کی جانب سے سفارتی دباؤ نے اسلام آباد کو ایک نازک حالت میں ڈال دیا ہے، جس سے اس کی حاضری غیر یقینی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان کو اس نوعیت کی بین الاقوامی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی کہ پاکستان کو سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ابھی اس پر فیصلہ کرنا زیر غور ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل