سابق سویت ممالک نے یوکرینی امن اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی، روس
ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گیلوزین کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اور ان کے مغربی “دوستوں” نے سوویت دولت مشترکہ کی آزاد ریاستوں (سی آئی ایس) کے تمام رہنماؤں کو ذاتی طور پر فون کیا اور انہیں سوئٹزرلینڈ میں نام نہاد امن سربراہی اجلاس میں آنے کے لیے کہا لیکن ان سب نے انکار کر دیا. سینئر سفارت کار نے کہا زیلینسکی اور ان کے مغربی ‘دوستوں’ نے ذاتی طور پر سی آئی ایس ممالک کے تمام رہنماؤں کو اس ‘گیٹ ٹوگیدر’ میں حصہ لینے کی درخواست کرنے کی آخری کوشش کی۔
ان کے مطابق روس کے قریبی دوست اور سی آئی ایس کے اتحادی ممالک اس کانفرنس کے مقاصد سے بخوبی واقف ہیں۔ میخائل گیلوزین نے کہا کیونکہ اس اجلاس کا امن سے کوئی تعلق نہیں ہے. ان کا کہنا تھا کہ یہ روس مخالف اتحاد بنانے اور ماسکو کو الٹی میٹم دینے کی عجلت میں کوشش ہے، تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ دنیا زیلینسکی کے ناقابل عمل امن فارمولے کی حمایت کرتی ہے۔