یوکرین شاید نیٹو میں کبھی شامل نہ ہوسکے، امریکی صدر
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ٹائم میگزین کے ساتھ ان کے انٹرویو کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے لیے امن کے وژن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس ملک کو امریکی زیرقیادت فوجی بلاک نیٹو کا حصہ بنایا جائے۔ بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف اور واشنگٹن بیورو چیف کے ساتھ انٹرویو میں گفتگو کی، انہوں نے یوکرین، چین، اسرائیل اور انتخابات سے متعلق معاملات پر اپنی پالیسی کے بارے میں بات کی۔
جب یوکرین میں جنگ کی اختتامی صورت حال کے بارے میں پوچھا گیا تو بائیڈن نے کہا امن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ روس کبھی بھی یوکرین پر قبضہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے اور اس کا مطلب یوکرین کی نیٹو میں شمولیت نہیں ہے، وہ نیٹو کا حصہ نہیں ہے.
امریکی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا یوکرین کے ساتھ ایسا ہی تعلق ایسا ہی ہے جیسا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ کرتے ہیں، جہاں ہم ہتھیار فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنا دفاع کر سکیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ یوکرین نیٹو کا حصہ ہے اور شائد وہ مستقبل میں بھی نیٹو کا حصہ نہ بن سکے.