ہومپاکستانچین کی ترقی ہمارے لیے ایک مثال ہے, وزیراعظم پاکستان

چین کی ترقی ہمارے لیے ایک مثال ہے, وزیراعظم پاکستان

چین کی ترقی ہمارے لیے ایک مثال ہے, وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
چین کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے پر شینزین میں وزیر اعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات “غیر متزلزل” ہیں. شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون تک چین میں ہوں گے۔ پاکستان کے 72 سالہ رہنما نے مارچ میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) پارٹی کی زیرقیادت مخلوط حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوسری مدت کے لیے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا دورہ چین شروع کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔ ’ملک میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’چین کی ترقی ہمارے لیے ایک مثال ہے، بہت کم وقت میں دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر اُبھرا۔‘ وزیراعظم نے پاکستانی سرمایہ کاروں سے کہا کہ ’چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان کیسے منتقل کیا جا سکتا، چمڑے کی صنعت اور دیگر شعبوں میں کیسے ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکتا ہے اس کے لیے چینی ماہرین سے مل کر بیٹھیں۔‘ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے بزنس کونسل قائم کی۔ قرضوں کے لیے نہیں کاروبار اور سرمایہ کاری پر بات کرنے آیا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔ اور جو چینی شہریوں پر حملوں کے جو افسوس ناک واقعات پیش آئے وہ آئندہ نہیں ہوں گے۔‘ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مارے گئے چینی انجینئرز کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس پر افسردہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ’ہمیں اپنے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بھرپور عزم کرنا ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 60 بلین امریکی ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز متوقع ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل