ہومپاکستانپاکستان اور روس کے ریلوے کے شعبے میں تعاون سے متعلق یادداشت...

پاکستان اور روس کے ریلوے کے شعبے میں تعاون سے متعلق یادداشت پر دستخط

پاکستان اور روس کے ریلوے کے شعبے میں تعاون سے متعلق یادداشت پر دستخط

سینٹ پیٹرزبرگ (اشتیاق ہمدانی)
پاکستان اور روس کے درمیان سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں. نمائندہ صداۓ روس کے مطابق 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان اور روس نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کے ذریعے دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کے جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اس میں تعاون کرنا ہے ۔ اس ایم او یو کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا جبکہ اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس مفاہمت پر دستخط پاکستان کی طرف سے روس میں تعینات سفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے کئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل