ہومتازہ ترینبھارت نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی، پاکستان کو 6 رنز سے...

بھارت نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی، پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

بھارت نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی، پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی کر پاکستان کو 6 رنز سے شکست سے دوچار کردیا. آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان 7 وکٹ کے تقصان پر 113 رنز ہی بنا سکا۔ یہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں سب سے کم اسکور ہے. یاد رہے اس سے قبل بھارت نے دسمبر 2012ء میں پاکستان کے خلاف 9 وکٹ پر 133 رنز بنائے تھے۔

محمد حفیظ کی کپتانی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ 2007ء کے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار مدِ مقابل آنے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ میں 12 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں۔ بھارت نے 8 میچز میں فتح اپنے نام کی تو پاکستان نے 3 میچز میں حریف ٹیم سے بازی چھینے میں کامیاب رہا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ گرین شرٹس بھارت کو 2021ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 10 وکٹ سے بھی دُھول چٹا چکے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل