ہومتازہ ترینکینسر کیخلاف بننے والی ویکسین اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی، روس

کینسر کیخلاف بننے والی ویکسین اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی، روس

کینسر کیخلاف بننے والی ویکسین اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر صحت میخائل مراشکو نے انکشاف کیا کہ روسی محققین کینسر کے خلاف ایک ویکسین کے ٹرائلز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ وزیر صحت کے مطابق یہ ویکسین گیمالیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبائیولوجی، بلوخین کینسر سینٹر اور ہرٹسن آنکولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔مراشکو نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر بتایا کہ یہ کینسر امیونو تھراپی کے لئے ایک دوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے کئی سائنسی ٹیموں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے اور حکومت کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ ویکسین کی طبی آزمائشوں سے گزر رہی ہے، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ سال کے آخر تک پہلے نتائج موصول ہوں گے، اور پھر کلینیکل ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں گیمالیا انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ الیگزینڈر گِنٹزبرگ نے نئی دوا کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کینسر کے علاج کی ویکسین ہے، جو پہلے سے کینسر کی تشخیص ہونے والوں کو دی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل