ہومانٹرنیشنلکولمبیا کے صدر نے سوئٹزرلینڈ میں یوکرین امن کانفرنس میں شرکت سے...

کولمبیا کے صدر نے سوئٹزرلینڈ میں یوکرین امن کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

کولمبیا کے صدر نے سوئٹزرلینڈ میں یوکرین امن کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے یوکرین پر سوئس میزبانی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بارے میں اپنا خیال بدل لیا ہے کیونکہ یہ ماسکو اور کیف کے درمیان امن کی تلاش کے لیے “آزاد فورم” نہیں ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں فورم کا منظر نامہ روس اور یوکرین کے درمیان امن تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے آزاد فورم کا منظر نامہ نہیں ہے کیونکہ اس کے نتائج پہلے سے طے شدہ ہیں. کولمبین صدر نے مزید کہا کہ میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی میٹنگ کے لیے اپنا سفر روک رہا ہوں اور یورپ سے کہہ رہا ہوں کہ جنگ کو ختم کرنے کے طریقوں پر بات کرے اسے طول دینے کی نہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت خطے میں امن کے حصول کی بنیاد ہے۔ کولمبیا کے صدر نے مزید کہا کہ لاطینی امریکہ کے بیشتر ممالک تنازع کو طول دینے کے خلاف ہیں۔ روس کو کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا اور اسے “بے معنی” قرار دے کر مسترد کر دیا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس واضح طور پر نتیجہ خیز نہیں ہے کیونکہ روس کی شرکت کے بغیر یوکرین پر موثر مذاکرات ناممکن ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل