ہومانٹرنیشنلکیوبا کے صدر نے ہوانا پورٹ میں روسی بحری جنگی جہازوں کا...

کیوبا کے صدر نے ہوانا پورٹ میں روسی بحری جنگی جہازوں کا دورہ کیا

کیوبا کے صدر نے ہوانا پورٹ میں روسی بحری جنگی جہازوں کا دورہ کیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کے شمالی بحری بیڑے کی بحری فوج جس میں جوہری طاقت سے چلنے والی یاسین کلاس کازان کروز میزائل آبدوز، ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ، اکادمک پشین سپلائی ٹینکر، اور نکولائی چیکر ریسکیو ٹگ شامل ہیں، بدھ کو ہوانا کی بندرگاہ میں داخل ہوئے۔ اس طویل سفر کے بعد کیوبا پہنچنے والے روسی بحری جہازوں میں کیوبا کے صدر نے دورہ کیا. کیوبا کے رہنما میگوئل ڈیاز کینیل برموڈیز نے کہا کہ وہ روسی فریگیٹ ایڈمرل گورشکوف پر سوار ہوئے جو ہوانا پہنچے اور روسی ملاحوں کا استقبال کیا۔

کیوبن صدر نے کہا کہ آج ہم نے روسی فریگیٹ ایڈمرل گورشکوف کے اندرونی حصے اور آبدوز کازان کے ڈیک کا دورہ کیا، روسی بحریہ کے بحری جہاز ہوانا کی بندرگاہ کے سرکاری دورے پرہیں اور مسلسل بارش کے ساتھ یہ ایک شاندار اور خوشگوار دن تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل