ہومپاکستانپاکستان کا سوئٹزرلینڈ میں یوکرین سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار، خارجہ...

پاکستان کا سوئٹزرلینڈ میں یوکرین سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار، خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ

پاکستان کا سوئٹزرلینڈ میں یوکرین سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار، خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان نے شیڈولنگ تنازعات اور دیگر تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین امن سمٹ میں سوئٹزرلینڈ کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے جو کے اس کی بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی کا واضح اشارہ ہے۔ یاد رہے 15 سے 16 جون تک ہونے والی اس امن کانفرنس کے لیے پاکستان کو سوئٹزرلینڈ کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ تاہم بہت سے عوامل کی وجہ سے بشمول شیڈولنگ چیلنجز، پاکستان اس کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہا ہے.

سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن کے باہر برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد ہونے والی دو روزہ سربراہی کانفرنس کو یوکرین کے امن کے وژن کے لیے بین الاقوامی حمایت اکٹھا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی تفصیل یوکرین کے صدر زیلنسکی کے دس نکاتی امن فارمولے میں ہے۔ اس نام نہاد امن کانفرنس میں اس تنازعہ کے دوسرے فریق یعنی روس کو دعوت ہی نہیں دی گئی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کانفرنس محض ایک سیاسی حربہ ہے.

ایک سو ساٹھ ممالک کو مدعو کیے جانے کے باوجود صرف نوے کے قریب ممالک ہی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جن میں چین سمیت قابل ذکر ممالک اس اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور اس کے علاوہ گلوبل ساؤتھ کی کئی اہم کاؤنٹیز، جنہوں نے ماسکو کی غیر موجودگی میں روس مخالف فورم اور امن مذاکرات میں شامل ہونے پر رضامندی کا ظاہر نہیں کیا اس اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔ بیجنگ نے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ ماسکو کی غیر موجودگی میں کسی ٹھوس نتائج کی توقعات کی جا سکتی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل