ہومانٹرنیشنلروس کے بغیر امن کی بات کرنا بیکار ہے، سعودی عرب

روس کے بغیر امن کی بات کرنا بیکار ہے، سعودی عرب

روس کے بغیر امن کی بات کرنا بیکار ہے، سعودی عرب

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی قابل اعتماد مذاکرات میں روس کی شرکت اہم ہے۔ برگن اسٹاک کے سوئس ریزورٹ میں بین الاقوامی یوکرین امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے ماسکو اور کیف کے درمیان لڑائی کے خاتمے اور پائیدار اور منصفانہ امن و سلامتی کے حصول کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بامعنی پیش رفت کے لیے فریقین کے درمیان مشکل سمجھوتہ کی ضرورت ہوگی۔ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ کسی بھی قابل اعتماد عمل میں روس کی شرکت کی ضرورت ہوگی۔ فیصل نے مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ثالثی کرنے اور تنازع کو حل کے قریب لانے کے لیے سعودی عرب کی تیاری کا اظہار کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل