ہومانٹرنیشنلپرفضا مقامات دیکھنے سے دماغی صحت بہترہوتی ہے، تحقیق

پرفضا مقامات دیکھنے سے دماغی صحت بہترہوتی ہے، تحقیق

پرفضا مقامات دیکھنے سے دماغی صحت بہترہوتی ہے، تحقیق

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سر سبز مقامات کو محض دیکھنا ہی دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے. موجودہ عہد میں دماغی صحت کے امراض جیسے ڈپریشن، انزائٹی اور دیگر بہت عام ہوتے جا رہے ہیں، مگر ان سے بچنا بہت آسان ہے۔ درحقیقت صرف سرسبز جگہوں کا نظارہ جیسے تصاویر دیکھنے سے بھی دماغی صحت کو درست رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جرنل پیپل اینڈ نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزے کو محض ایک نظر دیکھنے سے بھی دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے.

تحقیق میں بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں زندگی بہت تیز رفتار ہوتی ہے جس کے نتیجے میں تناؤ بڑھتا ہے اور متعدد دماغی مسائل بشمول انزائٹی اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں 117 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو قدرتی مناظر جیسے درختوں کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی، دوسرے گروپ کو عمارات دیکھنے جبکہ تیسرے کو درختوں اور عمارات پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا گیا۔ ہر فرد کو 45 منٹ کی چہل قدمی کے دوران خصوصی ٹریکنگ گلاسز پہنائے گئے اور ان کے لیے 10 روٹس کا تعین کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل