ہومپاکستانگرم موسم میں زیادہ گوشت کھانا خطرناک ہوسکتا ہے، ماہرین صحت

گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانا خطرناک ہوسکتا ہے، ماہرین صحت

گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانا خطرناک ہوسکتا ہے، ماہرین صحت

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے گھروں مزے مزے کے پکوان بنانے جا رہے ہیں. ماہرین سحت نے خبردار کیا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے اور معدے تیزابیت ہوسکتی ہے، لہٰذا عید الاضحیٰ کے موقع پر مزیدار کھانے کھاتے ہوئے صحت کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے اور عتدال سے گوشت کا استعمال کریں ۔

ماہرین صحت کے مطابق، پروٹین کے حصول کے لیے گوشت بہترین ذریعہ ہے، قربانی کا گوشت تازہ اور غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث زیادہ کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے زیادہ مقدار میں کھانے سے ڈائریا اور قبض کے علاوہ مضرِصحت اثرات کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

غذا میں گوشت کا استعمال پروٹین، آئرن، وٹامنز اور معدنی طاقت فراہم کرتا ہے لیکن اس کی زیادتی مختلف بیماریوں سے دوچار کر سکتی ہے۔ عموماً گھروں میں گوشت کو کئی کئی ہفتے یا مہینوں تک فریز کر دیا جاتا ہے لیکن ایسا کرنے سے اس میں جراثیم پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گوشت کو 3 ہفتوں سے زیادہ فریز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق خوراک میں روزانہ صحت کے لئے 90 گرام اور ہفتہ میں 500 گرام تک گوشت کا استعمال مفید ہوتا ہے تاہم اس میں زیادتی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل