ہومپاکستانپاکستان بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

پاکستان بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

پاکستان بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے اور اس موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں ملک بھر کے عوام سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ 10 ذی الحج 1445 کو آج پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی، شہباز شریف نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی جب کہ وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی ان کے ساتھ تھے۔

بادشاہی مسجد لاہور میں نماز عید الاضحیٰ کا بڑا اجتماع ہوا جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید کی امامت کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور دیگر اہم شخصیات نے یہاں نماز اد کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ بابرکت موقع پورے عالم اسلام اورپاکستان کے لیے رحمتیں اور خوشیاں لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کے دو برگزیدہ پیغمبر وں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے، اللہ تعالی نے جب ان عظیم شخصیات کو آزمائش سے گزارا تو دونوں نے رضائے الٰہی کے حصول کے لیے سر تسلیم ِخم کر دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل