زیلینسکی حکومت مذاکرات کے قابل نہیں، ماسکو
ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں ماسکو کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے کیف کے ساتھ تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی متعدد کوششوں کے باوجود یوکرین نے بارہا دکھایا ہے کہ جب امن مذاکرات کی بات آتی ہے تو وہ ناقابل اعتماد ہے. آر آئی اے نووستی کے ساتھ ایک انٹرویو میں روسی سفارت کار نے بتایا کہ ماسکو نے مسلسل بات چیت کے لیے اپنی طرف سے مکمل تیاری کا اظہار کیا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ اقدامات صرف اعلاناتی نوعیت کے بیانات نہیں بلکہ عملی طور پر پیش کردہ ہیں۔
نیبنزیا نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے ابتدائی مراحل میں تقریباً ختم ہونے والے امن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے یاد کروایا کہ اپریل 2022 میں، ہمارے مذاکرات کاروں نے استنبول معاہدوں کا آغاز کیا تھا اور ان پر یوکرائنی وفد کے سربراہان نے بھی دستخط کیے تھے. ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کو کیف نے بعد میں برطانوی دباؤ کے تحت ترک کر دیا. جس کے بعد یہ موقف اپنایا گیا کہ یوکرین بین الاقوامی سلامتی کی ضمانتوں کے بدلے غیر جانبداری کا عہد کرے گا۔ نیبنزیا کے مطابق کیف کے مغربی سپانسرز کے لئے روس کے ساتھ ایک فوری امن تصفیہ ٹھیک نہیں تھا، اس لیے انھوں نے اسے روکنے کے لیے سب کچھ کیا جس کے نتیجے میں یہ تنازعہ آج بھی جاری ہے.