ہومتازہ ترینروسی صدر شمالی کوریا پہنچ گئے، کم جونگ کی جانب سے پرتپاک...

روسی صدر شمالی کوریا پہنچ گئے، کم جونگ کی جانب سے پرتپاک استقبال

روسی صدر شمالی کوریا پہنچ گئے، کم جونگ کی جانب سے پرتپاک استقبال

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے ہیں جہاں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن انھیں ایئرپورٹ پر ان کا گلے لگا کر خوش آمدید کہا. روسی صدر مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے پیانگ یانگ پہنچے، شمالی کوریا کے رہنما نے طیارے میں سوار ہونے کے داخلی راستہ پر روسی صدر سے ملاقات کی۔ کم جونگ اُن ٹرمک پر ریڈ کارپٹ پر طیارے کی طرف بڑھ رہے تھے جب ایک موبائل سیڑھی روسی صدر کے طیارے کی طرف جا رہی تھی۔ اس موقع پر گلے ملنے سے پہلے قائدین نے طویل مصافحہ کیا۔ اس کے بعد ہین بوک نامی قومی لباس پہنے ایک کوریائی لڑکی نے جھک کر روسی صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

موٹرسائیکل سواروں کے ایک اعزازی محافظ کے ساتھ دونوں رہنما روسی صدر کی اورس کار میں رات کے وقت پیانگ یانگ سے ہوتے ہوئے کمسوسن کی سرکاری رہائش گاہ تک پہنچے، جہاں وہ ایک ساتھ داخل ہوئے۔ اس دوران دونوں رہنما ایک مترجم کی مدد سے گفتگو میں مصروف رہے۔ دوستانہ سرکاری دورے کا ورکنگ پروگرام 19 جون کی صبح شروع ہوگا۔ اس دورے کے اختتام کے بعد صدر پوتن ویتنام کا بھی دورہ کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل