ہومانٹرنیشنلیوکرین نے جنگ ختم کرنے کیلئے روس کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت...

یوکرین نے جنگ ختم کرنے کیلئے روس کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کو تسلیم کرلیا

یوکرین نے جنگ ختم کرنے کیلئے روس کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کو تسلیم کرلیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے یوکرین پر ہونے والی سوئس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین میں تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر روس کی موجودگی ضروری ہے۔ ان کے بقول یہ ظاہر ہے کہ تنازع کے حل کے لیے دونوں فریقوں کی ضرورت ہے۔ یوکرینی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ یقیناً ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ وہ لمحہ آئے گا جب روس سے بات کرنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے تنازعات کو ختم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مغربی ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے مختلف نظریات کو بھی تسلیم کیا۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کل گلوبل ساؤتھ سے ان مشکل سمجھوتوں کے بارے میں آوازیں آئیں جو کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ زبان نہیں ہے جو ہم مغربی شراکت داروں سے سنتے ہیں۔

واضح رہے 15 اور 16 جون کو سوئٹزرلینڈ نے برگن اسٹاک ریزورٹ میں یوکرین پر ایک کانفرنس کی میزبانی کی۔ برن نے 160 سے زیادہ وفود کو مدعو کیا، جن میں جی سیون، جی ٹوئنٹی اور بریکس ممالک کے وفود شامل تھے جبکہ روس مدعو شرکاء میں شامل نہیں تھا۔ روسی حکام نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرینی بحران ماسکو کی شرکت کے بغیر حل نہیں ہو سکتا اور اس لیے سوئس کانفرنس بے مقصد ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل