ہومتازہ ترینشمالی کوریا نے شاندار تقریب کے ساتھ صدر پوتن کا استقبال کیا

شمالی کوریا نے شاندار تقریب کے ساتھ صدر پوتن کا استقبال کیا

شمالی کوریا نے شاندار تقریب کے ساتھ صدر پوتن کا استقبال کیا

ماسکو (صداۓ روس)
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے بدھ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پیانگ یانگ میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ خیرمقدم کیا، جو کہ 2000 کے بعد روسی رہنما کے ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بدھ کو دوپہر کے قریب وسطی پیانگ یانگ کے کم ال سنگ اسکوائر پر سرکاری تقریب میں شرکت کی۔ ایک فوجی آرکسٹرا نے دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے، جس میں روسی صدر کے استقبال کے لیے توپوں سے سلامی دی گئی۔ کم ال سنگ اسکوائر جس میں 100,000 سے زائد افراد کی گنجائش ہے، مقامی باشندوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جو روسی صدر کا استقبال کرنے آئے تھے۔

صدرپوتن کے دورے سے قبل شمالی کوریا کے دارالحکومت کی سڑکوں کو لاتعداد روسی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا، جس میں کورین اور روسی دونوں زبانوں میں خیرمقدمی بینرز اور روسی سربراہ مملکت کی تصویریں آویزاں تھیں۔ تقریب کے فوراً بعد دونوں وفود کے درمیان باضابطہ بات چیت کا آغاز ہوا، اور توقع ہے کہ سربراہان مملکت دن کے آخر میں ون آن ون بات چیت کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل