ہومتازہ ترینامریکی فوجی کو روس میں چار برس قید کی سزا سنا دی...

امریکی فوجی کو روس میں چار برس قید کی سزا سنا دی گئی

امریکی فوجی کو روس میں چار برس قید کی سزا سنا دی گئی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے شہر ولادی ووستوک کی ایک عدالت نے امریکی فوجی گورڈن بلیک کو چوری اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تین سال اور نو ماہ قید کی سزا سنائی ہے، امریکی فوجی نے یہ دھمکیاں اپنی محبوبہ کو دیں تھیں جس کے ساتھ مبینہ طور پر اس کے تعلقات تھے۔ بلیک نے چوری کے الزامات کا اعتراف کیا تھا، لیکن اس نے ان الزامات کی تردید کی تھی کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ جس کی شناخت الیگزینڈرا واشک کے نام سے ہوئی ہے پر حملہ کیا تھا اور اسے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی فوج کا 35 سالہ آرمی سٹاف سارجنٹ مبینہ طور پر اس سال کے شروع میں تقریباً ایک ماہ تک اپنے ولادیووستوک اپارٹمنٹ میں واشک کے ساتھ رہا۔ دونوں میں جھگڑے کے بعد اس نے اپنی گرل فرینڈ کا گلا گھونٹا اور اس کے پرس سے دس ہزار روبل نکال لئے. ولادی ووستوک کے ایک جج نے امریکی فوجی کو زبردستی چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے جرم میں سزا سنائی۔ بلیک کے وکیل نے پریس کو بتایا کہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل