ہومتازہ ترینروس کو شکست دینا ناممکن ہے، صدر پوتن

روس کو شکست دینا ناممکن ہے، صدر پوتن

روس کو شکست دینا ناممکن ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ مغرب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ روس کو “شکست” دینا اس کے عوام کے اتحاد کی وجہ سے ناممکن ہے، جو سمجھتے ہیں کہ اس سے ملک کی ہزار سالہ تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔جمعرات کو ویتنام کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد ہنوئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پوتن نے بتدریج بڑھتے ہوئے یوکرین کے تنازعے کے “جنگی درجہ حرارت میں اضافے” کے مغربی طاقتوں کے مسئلے پر بات کی۔

صدر پوتن نے کہا کہ بظاہر وہ توقع کرتے ہیں کہ ہم کسی طرح خوفزدہ ہوجائیں گے، لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ میدان جنگ میں روس کو سٹریٹیجک شکست دینا چاہتے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ روس کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ روس کے لیے اس کا مطلب اس کی ریاست کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا اس کا مطلب روسی ریاست کی ہزار سالہ تاریخ کا خاتمہ ہے۔ میرے خیال میں یہ سب کے لیے قابل فہم ہے، اور ایسا ہونا ناممکن ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل