صدر پوتن نے نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے عظیم محب وطن جنگ کے آغاز کی سالگرہ کے دن یادگاری غم کے دن نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ روس نے 1941-1945 میں نازی جرمنی کے خلاف لڑی جانے والی عظیم محب وطن جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے سوویت فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی روایتی تقریب الیگزینڈر گارڈن میں منعقد ہوئی۔
یاد رہے نازی جرمنی نے اعلان جنگ کے بغیر 22 جون 1941 کو سوویت یونین پر حملہ کیا۔ جنگ کے پہلے ہی دن ہزاروں کی تعداد میں ریڈ آرمی کے فوجی اور شہری مارے گئے، اور کل 1200 طیارے، ٹینک اور توپ خانے کے ہتھیار تباہ ہوئے۔