روسی فوج نے یوکرین میں پہلی بار کینیڈین بکتربند گاڑی کو تباہ کر دیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو کی افواج نے یوکرین کے ایک ‘سینیٹر’ بکتر بند پرسنل کیریئر (اے پی سی) کو تباہ کر دیا ہے۔ روسی افواج کی طرف سے کینیڈین ساختہ پہیوں والی اے پی سی کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا سرکاری ذکر ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب روسی فوج نے جنوبی ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ اور زاپوروزئے علاقے میں یوکرین کی افواج پر حملہ کیا۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ماسکو کے فوجی یوکرین کی افواج کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب رہے۔ روسی وزارت کے مطابق کیف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف اس علاقے میں سینیٹر ون، ایک برطانوی ساختہ ایف ایچ سیونٹی ہووٹزر اور امریکی ساختہ M198 آرٹلری پیس سمیت 140 سے زائد فوجیوں کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیاں بھی کھو دیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ سینیٹر کی کتنی گاڑیاں اس وقت یوکرائنی فوج کے زیر استعمال ہیں۔ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے 2023 کے آخر میں کینیڈین روشیل اسلحہ ساز کمپنی کے سی ای او کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ کمپنی نے اس وقت تک یوکرین کو اس طرح کی 1,000 اے پی سی فراہم کی تھیں۔