ہومپاکستانپنجاب میں جولائی سے مون سون کا آغاز، معمول سے زائد بارشوں...

پنجاب میں جولائی سے مون سون کا آغاز، معمول سے زائد بارشوں کی پیشن گوئی

پنجاب میں جولائی سے مون سون کا آغاز، معمول سے زائد بارشوں کی پیشن گوئی

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب اور بلوچستان میں جولائی سے مون سون کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں معمول سے زائد بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے. بلوچستان اور پنجاب میں رواں سال مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، نصیرآباد اور مکران ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نقصانات کا خدشہ ہے اور ان اضلاع میں 800 خاندانوں کیلئے امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل