ہومپاکستانکاغان میں جون کے مہینے میں بھی برفباری سے سیاحوں کا رش...

کاغان میں جون کے مہینے میں بھی برفباری سے سیاحوں کا رش بڑھ گیا

کاغان میں جون کے مہینے میں بھی برفباری سے سیاحوں کا رش بڑھ گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
شمالی علاقہ جات کے مشور اور معروف مقام وادی کاغان میں حالیہ برفباری نے سب کو حیران کردیا ہے. اطلاعات کے متبائق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی وادیٔ کاغان میں رواں برس 2024 جون کے مہینے میں غیر متوقع برفباری کی وجہ سے سیاحوں کا تانتا بندھ گیا ہے. ملک بھر سے آنے والے سیاح گرمیوں میں بھی وادی کاغان کے سرد موسم اور برفیلے نظاروں کا خوب لطف اٹھارہے ہیں۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کی شام سے گذشتہ اتوار تک 53 ہزار 220 گاڑیوں اور16 ہزار 540 موٹر سائیکلوں پر 3 لاکھ سے زائد سیاح وادئ کاغان پہنچے ہیں، رش اور سڑک کی خرابی کے باوجود سیاحوں نے دلفریب مناظر کا بھرپور لطف اٹھایا۔

Naran Kaghan

سیاحوں کی بڑی تعداد جھیل سیف الملوک اور ناران میں جگہ جگہ پڑی برف پر سلائیڈنگ سے بچپن کی یادیں تازہ کررہی ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر این ایچ اے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دے تو وادئ کاغان کی سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل