ہومانٹرنیشنلزیلینسکی نے سینئر فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

زیلینسکی نے سینئر فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

زیلینسکی نے سینئر فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کی جوائنٹ فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوری سوڈول کو برطرف کردیا ہے. اس دوران اس بات کے بھی دعوے کئے جا رہے ہیں کہ جنرل یوری سوڈول کی مبینہ نااہلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے کسی بھی روسی جنرل سے زیادہ یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ پیر کو فوجی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد زیلنسکی نے اعلان کیا کہ سوڈول کی جگہ فوری طور پر بریگیڈیئر جنرل آندرے ہناتوف لے لیں گے۔ زیلنسکی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سوڈول کو کیوں برطرف کیا گیا، لیکن جنرل کی برطرفی کا مطالبہ پہلے بھی کمانڈ چین کے سامنے آیا تھا۔

یوکرینی جوائنٹ فورسز کمانڈ کے کمانڈر کے طور پر سوڈول نے ملک کی فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائیوں کی نگرانی کی۔ یوکرائنی فوج کے ڈھانچے کے اندر، انہوں نے صرف کمانڈر انچیف الیگزینڈر سیرسکی کے ماتحت کام کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل