ہومتازہ ترینروسی ریلوے نے چین کے ساتھ مال بردار ٹریفک بڑھا دی

روسی ریلوے نے چین کے ساتھ مال بردار ٹریفک بڑھا دی

روسی ریلوے نے چین کے ساتھ مال بردار ٹریفک بڑھا دی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ریلوے نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ روسی ریلوے نے چین کے ساتھ ریلوے بارڈر کراسنگ کے ذریعے برآمدات اور درآمدات کے لیے 16.8 ملین میٹرک ٹن کارگو کی ترسیل کی ہے. روسی ریلوے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر برآمدات اور درآمدی نقل و حمل میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ 2024 کے پانچ مہینوں کے دوران، 16.8 ملین میٹرک ٹن کارگو دونوں سمتوں میں لے جایا گیا، جو گزشتہ سال کی طرح کی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے.

روسی ریلوے نے چین کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے 15.6 ملین میٹرک ٹن کارگو برآمد کرنے کے لیے بھیجے جو کہ سال بہ سال 21.2 فیصد زیادہ ہے۔ کوئلے کی ترسیل سب سے زیادہ کی گئی اس حساب سے درآمدات رواں برس جنوری تا مئی 2024 میں سال بہ سال 5.3 فیصد بڑھ کر 1.15 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل