ہومتازہ ترینٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے انگلینڈ کو روند ڈالا، فائنل تک...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے انگلینڈ کو روند ڈالا، فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے انگلینڈ کو روند ڈالا، فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے 172 رنز کا ہدف کا دفاع کرتے ہوئے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا میں مد مقابل ہیں، بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی. بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل