ہومتازہ ترینروسی بحریہ کو رواں برس 40 سے زیادہ نئے بحری جہاز موصول...

روسی بحریہ کو رواں برس 40 سے زیادہ نئے بحری جہاز موصول ہوں گے، پوتن

روسی بحریہ کو رواں برس 40 سے زیادہ نئے بحری جہاز موصول ہوں گے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جہاز سازی سے متعلق ایک اجلاس میں سال بہ سال کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کی بحریہ کو سال بہ سال زیادہ سے زیادہ جنگی بحری جہاز اور کشتیاں مل رہی ہیں. روسی صدر کے مطابق روس کا ایک مقصد بحریہ کو جامع طور پر بشمول بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ساحلی دفاعی نظاموں کے ساتھ ساتھ اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا ہے، تاکہ عالمی سمندر کے تزویراتی طور پر اہم علاقوں میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس بحریہ میں کی جانے والی یہ تبدیلیاں اس کی جنگی صلاحیت کو تیزی سے بہتر بنائیں گی.

ان کا کہنا تھا کہ اس شعبہ میں تعمیر و ترقی کیلئے بہت کچھ کیا گیا ہے، کیونکہ ہماری بحریہ کو نئے بحری جہاز مل رہے ہیں، صدر پوتن نے مزید کہا کہ مرمت اور آلات کی گہرائی سے تجدید کاری کی جا رہی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ 2022 کے مقابلے میں جب روسی بحریہ کو 24 نئے بحری جہاز اور کشتیاں فراہم کی گئیں، 2023 میں یہ تعداد 33 تھی جب کہ 2024 میں 40 سے زائد بحری جہاز اور کشتیاں بحریہ کے حوالے کرنے کا منصوبہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل