ہومانٹرنیشنلیوکرین شکست کھا رہا ہے اور روس پورا یوکرین لینے جا رہا...

یوکرین شکست کھا رہا ہے اور روس پورا یوکرین لینے جا رہا ہے، ٹرمپ

یوکرین شکست کھا رہا ہے اور روس پورا یوکرین لینے جا رہا ہے، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ تنازع میں کیف جیت نہیں رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے انتخابی حریف کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بحث کے دوران کہا امریکی صدر جو بائیڈن نے ہمیں اس وقت یوکرین اور روس کے ساتھ اتنی بری حالت میں پہنچا دیا ہے، کیونکہ یوکرین وہ جنگ نہیں جیت رہا ہے۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس پورا یوکرین لینے جا رہا ہے۔ اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آج امریکا میں ایسا صدر ہوتا جس کی دنیا میں عزت ہوتی، تو روسی صدر پوتن کبھی یوکرین پر حملہ نہ کرتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو حماس کبھی بھی اسرائیل پر حملہ نہ کرتی، میں بھی افغانستان سے انخلا کر رہا تھا، لیکن جس طرح بائیڈن نے کیا وہ امریکی تاریخ کا شرمندہ ترین واقعہ تھا۔ تاہم اس سے قبل اپنی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم نے یوکرین کو امدادی رقم اُن ہتھیاروں کی شکل میں دی جو ہم خود بناتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل