ہومانٹرنیشنلامریکہ نے دنیا کو تباہی کے دہانے لے آیا: پریماکوف ریڈنگز...

امریکہ نے دنیا کو تباہی کے دہانے لے آیا: پریماکوف ریڈنگز کے بین الاقوامی فورم میں روسی وزیر خارجہ کا خطاب.

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو دسویں بین الاقوامی فورم “پریماکوف ریڈنگز” کے دوران خطاب میں کہا کہ “ہمیں صرف ایک چیز میں دلچسپی ہے وہ یہ کہ ہماری سلامتی کومغرب سے لاحق خطرات کا خاتمہ ہوجائے‘‘۔

ان کا ماننا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور اسے ایران کی طرف لے جانے کا طریقہ تباہ کن ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل کے اتحادیوں سمیت عالمی برادری اس بات کا ادراک کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب لبنان میں تشدد کے پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس کا اعلان اسرائیلی قیادت نے کیا ہے۔

لاوروف نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری، بشمول یقیناً اسرائیل کے اہم اتحادی لبنان-اسرائیل سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتائج کا ادارک کریں گے اوراس قسم کے طرز عمل کے تباہ کن نقصان کا احساس کریں گے۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ صورتحال کا تدارک ممکن ہے۔ خاص طور پر چونکہ کچھ مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔

پریماکوف ریڈنگز کے بین الاقوامی فورم میں روسی وزیر خارجہ کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے دنیا کو تباہی کے دہانے لے آیاہے.اور امریکہ بزدلانہ طور پر روس کو اقوام متحدہ کے اداروں سے نکالنے یا ان ڈھانچوں میں روسی فیڈریشن کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ “روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ کے آغاز کے بعد جو جغرافیائی سیاسی ماحول تیار ہوا ہے، اس میں اس قسم کی بحث کو جاری رکھنا بہت مشکل ہے (خلائی تحقیق کے بارے میں ) مزید یہ کہ، امریکی بے چین ہیں، مجھے کوئی دوسرا لفظ نہیں مل رہا۔ ایک مہم چلانا، سب کے بازو مروڑنا، کوشش کرنا کہ یا تو روس کو اقوام متحدہ کے بہت سے اداروں سے خارج کر دیں جو عملی، اہم چیزوں سے نمٹتی ہیں، یا ان اداروں میں روسی فیڈریشن کی شرکت کو محدود کرتی ہیں،

ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کو بین الاقوامی تجارتی مرکز بین الاقوامی فورم “Primakov Readings” کی میزبانی کر رہا ہے، جو بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں موجودہ مسائل اور مسائل کے لیے وقف ہے۔ ا

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل