دونباس کا ایک اور اہم علاقہ روسی فوج کے کنٹرول میں آگیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ روس کے دونیسک عوامی جمہوریہ میں نووپوکروسکوئے کی بستی کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر گروپ آف فورسز کی فعال کارروائیوں کی بدولت گاؤں کو یوکرائنی فوج کے کنٹرول میں لے لیا گیا تھا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت روسی فوج کو علاقے میں اپنی حکمت عملی کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی. واضح رہے نوووپوکرووسکوے دونیسک کے علاقائی دارالحکومت کے شمال مغرب کے یاسینووٹسکی ضلع میں واقع ہے.
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ڈی آر پی میں دوسری جگہوں پر روسی فوج نے یوکرینی افواج کو ایوگینووکا، نووگوروڈسکوئے، تیموفیوکا، سوکول، ٹورٹسک اور پروگریس کے دیہات کے علاقے میں شکست دی۔ وزارت نے مزید کہا کہ پورے خطے میں یوکرین کے پانچ جوابی حملوں کو بھی پسپا کر دیا گیا ہے۔