ہومتازہ ترینروسی فوج کا حملہ، ایک ہی دن میں نو یوکرینی لڑاکا طیارے...

روسی فوج کا حملہ، ایک ہی دن میں نو یوکرینی لڑاکا طیارے تباہ

روسی فوج کا حملہ، ایک ہی دن میں نو یوکرینی لڑاکا طیارے تباہ
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے بریفنگ کے دوران اطلاع دی ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرائنی فضائیہ کے نو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا ہے۔ وزارت دفاع نے پہلے فوٹیج جاری کی تھی جس میں پولٹاوا ریجن میں یوکرین کے میرگوروڈ ایئر فیلڈ پر فضائی حملہ دکھایا گیا تھا۔ وزارت نے بتایا کہ اسکندر-ایم میزائل حملے میں کل سات سخوئی ایس یو-27 لڑاکا طیارے تباہ کر دئیے.

اس کے بعد میں آنے والی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں بتایا گیا کہ ایک اور ایس یو-٢٧ اور ایک مگ ٢٩ کو روسی فضائی دفاع نے مار گرایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے چھ برطانوی فراہم کردہ سٹارم شیڈو کروز میزائل، فرانسیسی ساختہ اے اے ایس ایم ہیمر گلائیڈ بم، ایک ہمارس راکٹ اور 81 بغیر پائلٹ کے طیارے بشمول ایک ترک ساختہ بیراکٹر تی بی ٹو ڈرون بھی روکا۔ فوربس کے فوجی مبصر ڈیوڈ ایکس نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے میرگوروڈ حملے کو “تباہ شدہ یوکرائنی فضائیہ کے لیے سب سے مہنگے ترین دنوں میں سے ایک” قرار دیا ہے۔ ڈیوڈ ایکس نے حالیہ مہینوں میں یوکرین کے ہوائی اڈوں پر کئی کامیاب روسی حملوں کا ذکر کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل